رسول اللہ ﷺ نے ایک دن سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے فرمایا:

آپ جو دعا مانگیں گے، آپ کو عطا کیا جائے گا۔ تو انہوں نے یہ دعا کی:

«اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ إِيمَانًا لَا يَرْتَدُّ، وَنَعِيمًا لَا يَنْفَدُ، وَمُرَافَقَةَ نَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ ﷺ فِي أَعْلَى دَرَجَةِ الْجَنَّةِ جَنَّةِ الْخُلْدِ».

’’اے اللہ! میں تجھ سے ایسے ایمان کا سوال کرتا ہوں جو کبھی زائل نہ ہو، ایسی نعمتوں کا سوال کرتا ہوں جو کبھی ختم نہ ہوں اور ہمیشگی کی جنت کے اعلی درجے میں تیرے نبی محمد ﷺ کا ساتھ مانگتا ہوں‘‘۔

[مسند أحمد – ط الرسالة ٧/‏٢٨٨ وسنده حسن]

حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ