عافیت و حفاظت کی مسنون دعا
نبی کریم ﷺ صبح و شام تین تین مرتبہ یہ دُعا پڑھا کرتے تھے۔
اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ، لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ.
اے اللّٰہ! مجھے میرے بدن میں عافیت دے۔ اے اللّٰہ! مجھے میرے کانوں میں عافیت دے۔ اے اللّٰہ! مجھے میری آنکھوں میں عافیت دے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ اے اللّٰہ! یقیناً میں کفر اور غربت سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور اے اللّٰہ! یقیناً میں عذابِ قبر سے تیری پناہ میں آتا ہوں، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔