افطار کی مسنون دُعا
رسول اللہ ﷺ جب روزہ افطار کرتے تو یہ دعا پڑھتے تھے:
ذَهَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوقُ وَثَبَتَ الْأَجْرُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ
پیاس بجھ گئی ‘ رگیں تر ہو گئیں اور اللہ نے چاہا تو اجر بھی ثابت ہو گیا۔
[سنن ابوداود:2357]
نوٹ: بسم اللہ پڑھ کر کھجور یا پانی سے روزہ کھولیں، پھر پہلا لقمہ یا گھونٹ لینے کے فوراً بعد یہی دعا پڑھیں۔یہی دعا صحیح و مضبوط روایت سے ثابت ہے، جبکہ “اللهم إني لك صمت…” والی دعا کی روایت ضعیف ہے۔




