اہل غزہ

کافروں کی قرآن مجید میں یہ خصلت بیان ہوئی ہے کہ وہ بے انتہا خود غرضی اور دلوں کے رحم سے خالی ہو جانے کی وجہ سے مساکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب تک نہیں دیتے! پس جسے غزہ کے بھوکوں سے کوئی ہمدردی نہیں محسوس ہوتی، وہ اپنے دین کی خیر منائے۔ اور جو ایک بھی لقمہ اُن تک پہنچا سکتا ہے وہ آگے بڑھے، اور یہ سمجھے کہ یہ لقمہ اس کی اپنی ضرورت ہے۔ کیونکہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے کمزوروں اور ناداروں کی بدولت ہی تمہیں رزق دیا جاتا ہے اور تمہاری مدد کی جاتی ہے۔“

(شیخ صالح العصیمی حفظہ اللہ)