اجر، مغفرت اور حفاظت

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے یہ کلمہ دن میں سو دفعہ پڑھا:

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ،لَهُ لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ،وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ.

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کیلئے بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔“

اسے دس غلاموں کو آزاد کرنے کا ثواب ملے گا اور اس کیلئے سو نیکیاں لکھ دی جائیں گی اور اس کی سو برائیاں مٹا دی جائیں گی اور اس دن وہ شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا شام تک کیلئے اور کوئی شخص اس دن اس سے بہتر کام کرنے والا نہیں سمجھا جائے گا، سوا اسکے جو اس سےزیادہ کرے“۔

[صحیح البخاری:6403]