﴿اللَّهُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ﴾
”اللہ آسمانوں اور زمین کا نُور ہیں۔“
(سورة النور: ٣٥)
اللہ تعالیٰ نے آیتِ نور کو غضِ بصر (نظریں جھکانے) کی آیات کے بعد ذکر کیا ہے۔ کیونکہ نظر کی حفاظت سے دل کا نُور عطا ہوتا ہے، اور علم و معرفت کے دروازے کھل جاتے ہیں۔



