نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

“یقیناً اللہ تعالیٰ ظالم کو ڈھیل دیتا رہتا ہے؛ حتیٰ کہ جب اُسے پکڑتا ہے، تو پھر وہ اُس سے بھاگ نہیں سکتا؛

پھر آپﷺ نے یہ آیت تلاوت کی:

“وَكَذَلِكَ أَخْذُ رَبِّكَ إِذَا أَخَذَ الْقُرَى وَهِيَ ظَالِمَةٌ إِنَّ أَخْذَهُ أَلِيمٌ شَدِيدٌ”.

’’اور تیرے رب کی پکڑ ایسی ہی ہوتی ہے، جب وہ بستیوں کو پکڑتا ہے، اس حال میں کہ وہ ظلم کرنے والی ہوتی ہیں، بے شک اس کی پکڑ بڑی دردناک، بہت سخت ہے‘‘۔

(سورہ ھود : 102)

[السلسلة الصحيحة : 60]