اللہ تعالی سے تعلق درست کر لیں اور لوگوں کی کوئی پروا نہ کریں

یونس بن عبد الاعلی بیان کرتے ہیں کہ دو آدمی آپس میں ایک دوسرے کو برا بھلا کہہ رہے تھے اور امام شافعی رحمہ اللہ ان کی باتیں سن رہے تھے، پھر آپ نے ان میں سے ایک سے کہا:

«إِنَّكَ لَا تَقْدِرُ تُرْضِي النَّاسَ كُلَّهُمْ فَأَصْلِحْ مَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ اللَّهِ، فَإِذَا أَصْلَحْتَ مَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ اللَّهِ؛ فَلَا تُبَالِ بِالنَّاسِ».

’’آپ کبھی بھی سب لوگوں کو راضی نہیں کر سکتے، اس لیے اپنے اور اللہ تعالی کے درمیان تعلق درست کر لو، پھر جب آپ کا اللہ تعالی سے تعلق درست ہوجائے تو لوگوں کی کوئی پروا نہ کرو۔‘‘

(مناقب الشافعي للبيهقي : ٢/ ١٩٩)

حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ