سفیان بن حسین بیان کرتے ہیں کہ امام حسن بصری رحمہ اللہ (١١٠هـ) اکثر یہ کلمات کہا کرتے:
«اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ عَلَى حِلْمِكَ بَعْدَ عِلْمِكَ وَلَكَ الْحَمْدُ عَلَى عَفْوِكَ بَعْدَ قُدْرَتِكَ».
’’اے اللہ! تیرے لیے حمد ہے کہ تُو علم رکھنے کے باوجود درگزر کرتا ہے، اور تیرے لیے حمد ہے کہ تُو قدرت رکھنے کے باوجود معاف کر دیتا ہے‘‘۔
[زوائد الزهد لعبد الله بن أحمد: ١٤٧١]