الوداع کرنے کا مسنون طریقہ

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ جب کسی شخص کو الوداع کرتے تو فرماتے:

‎أَسْتَوْدِعُ اللهَ دِينَكَ وَأَمَانَتَكَ وَخَوَاتِيمَ عَمَلِكَ

‏‎”میں تمہارا دین، تمہاری امانت اور تمہارے اعمال کا خاتمہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں“۔

[السلسلة الصحيحة:2045]