امریکہ میں آگ، قدرت الہی کا کرشمہ
دنیا جب اپنی طاقت اور ترقی کے نشے میں مست تھی، اللہ تعالی نے اپنی ایک نشانی دکھائی، جس سے ثابت ہو گیا کہ اللہ کی قدرت ہر چیز سے بلند و بالا ہے، اور غیر مسلم لوگ جس قدر بھي ترقی کر جائیں، وہ اللہ کی پکڑ کے سامنے عاجز و بے بس ہیں، اور جب تک اللہ رب العالمین نہ چاہے تو وہ مسلمانوں پر غلبہ و طاقت حاصل نہیں کر سکتے۔ ارشادِ باری تعالی ہے:
﴿وَلا يَحسَبَنَّ الَّذينَ كَفَروا سَبَقوا إِنَّهُم لا يُعجِزونَ﴾ [الأنفال: ٥٩]
کافر لوگ یہ نہ سمجھیں کہ وہ سبقت لے گئے ہیں، بے شک یہ اللہ رب العالمین کو عاجز و بے بس نہیں کر سکتے!