2۔ عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت اور کرنے کے کام

دنیا کے سب سے بہترین دن

“عن جابر بن عبدالله أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال أفضل أيام الدنيا العشر يعني عشر ذي الحجة”.

جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دنیا کے دنوں میں افضل ترین دن ذو الحجہ کے پہلے دس دن ہیں۔

[صحيح الترغيب والترهيب:1150] صحيح لغيره

ان دنوں میں کیا گیا عمل سب سے افضل ہے۔

“عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّهُ قَالَ مَا عَمَلٌ أَفْضَلَ مِنْهُ فِي هَذِهِ الْأَيَّامِ يَعْنِي أَيَّامَ الْعَشْرِ”.

ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں میں کیے گئے عمل سے افضل کوئی عمل نہیں۔

[مسند أحمد:3139] اسنادہ صحیح

ان دس دنوں میں کیے گئے نیک اعمال پاکیزگی اور اجر عظیم کا باعث ہیں۔

“عن ابن عباس رضي الله عنهما قال قال رسول الله ﷺ ما من عمل أزكى عند الله ولا أعظم أجرا من خير يعمله في عشر الأضحى”.

ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ کے نزدیک ذو الحجہ کے دس دنوں میں نیک اعمال بہت زیادہ پاکیزگی اور بہت بڑے ثواب کا باعث ہیں۔

[صحيح الترغيب والترهيب:1148] صحیح

قاری نعیم الرحمن صافی حفظہ اللہ