بسم الله الرحمن الرحيم

حرمت والے مہینے کے احکام

*عاشوراء کے روزے کی فضیلت*

عَنْ أَبِى قَتَادَةَ الأَنْصَارِىِّ رضى الله عنه …وَسُئِلَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ فَقَالَ يُكَفِّرُ السَّنَةَ الْمَاضِيَةَ.

ابو قتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ۔۔۔ آپ ﷺ سے عاشورہ (دس محرم) کے دن کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو، آپ ﷺ نے فرمایا: یہ (روزہ) گزرے ہوئے ایک سال (کے گناہوں) کا کفارہ بن جاتا ہے۔

[صحیح مسلم:2746]

نوٹ:

• نبی ﷺ کے ارادے کے مطابق یہود و نصاری کی مخالفت کرتے ہوئے دس محرم کے ساتھ نو محرم کا روزہ ملانا مشروع ہے۔