ایام تشریق کی فضیلت
“عَنْ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ يَوْمُ عَرَفَةَ وَيَوْمُ النَّحْرِ وَأَيَّامُ التَّشْرِيقِ عِيدُنَا أَهْلَ الإِسْلاَمِ وَهِىَ أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ”.
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یوم عرفہ, یوم نحر (دس ذو الحجہ قربانی کا دن) اور ایام تشریق (گیارہ، بارہ اور تیرہ ذو الحجہ) ہم اہل اسلام کے عید کے ایام ہیں۔ یہ کھانے اور پینے کے دن ہیں۔
[سنن ابی داؤد:2419] اسنادہ حسن
ایام تشریق قربانی کے دن ہیں
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ…. وَكُلُّ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ ذَبْحٌ۔
جبیر بن معطم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: تمام ایام تشریق (11،12،13 ذو الحجہ) ذبح کے ایام ہیں۔
[السلسلة الصحيحة:2746]