اذان اور پہلی صف میں نماز کی فضیلت
نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
”صف اول کے لوگوں پر اللہ تعالیٰ نزول رحمت اور فرشتے دعا رحمت کرتے رہتے ہیں اور مؤذن کی آواز جہاں تک جاتی ہے اور جو بھی خشک یا تر چیز اسے سنتی ہے تو اس کی تصدیق کرتی ہے اور اس کی برکت سے مؤذن کی مغفرت کر دی جاتی ہے اور اسےان لوگوں کا اجر بھی ملتا ہے جو اس کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں“۔



