بد اخلاق شخص باعث ملامت

ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے منقول ہےکہ کچھ لوگ ایسے ہیں جن کے سامنےہم ہنستے اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں، مگر ہمارے دل ان پر لعنت کرتے ہیں۔

نبی کریم ﷺ سے ایک شخص نے اندر آنے کی اجازت چاہی تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ اسے اندر بلا لو، یہ اپنی قوم کا بہت ہی برا آدمی ہے۔ جب وہ شخص اندر آ گیا تو آنحضرت ﷺ نے اس کے ساتھ نرمی کے ساتھ گفتگو فرمائی۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے ابھی اس کے متعلق کیا فرمایا تھا اور پھر اتنی نرمی کے ساتھ گفتگو فرمائی۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا،
”عائشہ اللہ کے نزدیک مرتبہ کے اعتبار سے وہ شخص سب سے برا ہے جسے لوگ اس کی بدخلقی کی وجہ سے چھوڑ دیں“۔

[صحیح البخاری:6131]