بدزبان کو نہ تہجد بچائے گی نہ صدقہ

ایک عورت رات کو عبادت کرتی، دن میں روزے رکھتی، اعمال و صدقہ کرتی تھی مگر زبان سے اپنے ہمسایوں کو تکلیف پہنچاتی تھی۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

لاَ خَيْرَ فِيهَا هِيَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ

”اس میں کوئی خیر نہیں، وہ دوزخ میں ہے“۔
پھر انہوں نے ایک دوسری عورت کا ذکر کیا جو صرف فرض نماز ادا کرتی اور تھوڑا صدقہ دیتی تھی مگر کسی کو تکلیف نہیں دیتی تھی، تو آپ ﷺ فرمایا:

هِيَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ

’’وہ جنت والوں میں سے ہے“۔
[الأدب المفرد:119]