بستر پر آئیں تو کیا پڑھیں
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے انہوں نے ایک آدمی کو حکم دیا، جب تم اپنے بستر پر آؤ تو کہو:
اللهُمَّ خَلَقْتَ نَفْسِي وَأَنْتَ تَوَفَّاهَا لَكَ مَمَاتُهَا وَمَحْيَاهَا إِنْ أَحْيَيْتَهَا فَاحْفَظْهَا وَإِنْ أَمَتَّهَا فَاغْفِرْ لَهَا اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ
اے اللہ (تو نے) مجھےپیدا کیا اور تو ہی فوت کرے گا۔ تیرے لئے ہی مرنا ہے، اور تیرے لئے ہی زندہ رہنا، اگر تو اسے زندہ رکھے تو اس کی حفاظت فرما، اور اگر اسے فوت کردے تو اس کی بخشش فرما، اے اللہ! میں تجھ سے عافیت کا سوال کرتا ہوں
اس آدمی نے ان سے کہا: کیا آپ نے یہ بات عمر ؓ سے سنی ہے؟ انہوں نے کہا: عمر رضی اللہ عنہ سے بہتر شخص، رسول اللہ ﷺ سے (سنی ہے)
[السلسلة الصحيحة:2058]