برائی ہو جائے تو”لا الہ الا اللہ “کہنا

ابو ذر رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ میں نے كہا: اے اللہ كے رسول مجھے نصیحت كیجئے۔ آپ ‌ﷺ ‌نے فرمایا: جب تم سے كوئی برائی ہوجائے تو اس كے بعد كوئی نیكی كرو جو اسے مٹا دے۔ میں نے كہا: اے اللہ كے رسول! كیا”لا الہ الا اللہ“ كہنا بھی نیكی ہے آپ ‌ﷺ ‌نے فرمایا:یہ تو افضل نیكی ہے۔

[السلسلة الصحيحة:1326]