کعب بن مالکؓ فرماتے ہیں:
لَمَّا سَلَّمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَهُوَ يَبْرُقُ وَجْهُهُ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سُرَّ اسْتَنَارَ وَجْهُهُ كَأَنَّهُ قِطْعَةُ قَمَرٍ وَكَانَ يُعْرَفُ ذَلِكَ مِنْهُ.
میں جب بھی رسول اللہ ﷺ کو سلام کہتا تو آپ جواب دیتے تو آپ کا چہرہ چمک رہا ہوتا تھا اور رسول اللہ ﷺ جب خوش ہوتے تھے تو آپکا چہرہ مبارک چودھویں رات کے چاند کی طرح چمکتا ہوتا تھا اور یہی آپ کی پہچان بھی تھی۔
[المستدرك للحاكم:4193]