چھوٹے بچوں کو دین کی باتیں سکھلانا

رسول اللہ ﷺ کے سامنے کھجور لائی گئی، حسن و حسين رضی اللہ عنہما اس سے کھیلنے لگے۔ دونوں میں سے کسی ایک نے کھجور کا ایک دانہ اُٹھا کر منہ میں ڈال لیا۔ رسول اللہ ﷺ نے بچے کے منہ سے وہ دانہ نکالا اور فرمایا: ”کیا آپ کو پتہ نہیں کہ آلِ محمد ﷺ صدقے کی چیز نہیں کھاتے؟!“

(صحيح البخاري: 1485)

علامہ ابن بطال رحمہ اللہ (٤٤٩ھ) فرماتے ہیں: ”اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ بچوں کو جب کسی کام سے شرعًا منع کیا جائے تو انہیں بتایا جائے کہ کیوں منع کیا گیا ہے، تاکہ اُن کی نشو و نما علم پر ہو، اور بالغ ہونے تک وہ شرعی احکامات جان چُکے ہوں۔“

(شرح صحیح البخاري: 543/3)