نیک اعمال اور ان پر ملنے والی خوشخبریاں

دس آیات تلاوت کرنے پر بے پناہ اجر

عَنْ فَضَالَةَ بن عُبَيْدٍ، وَتَمِيمٍ الدَّارِيِّ، عن النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ فِي لَيْلَةٍ كُتِبَ لَهُ قِنْطَارٌ، وَالْقِنْطَارُ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا، فَإِذَا كَانَ يَوْم الْقِيَامَةِ يَقُولُ رَبُّكَ عَزَّ وَجَلَّ: اقْرَأْ وَارْقَ لِكُلِّ آيَةٍ دَرَجَةً، حَتَّى يَنْتَهِيَ إِلَى آخِرِ آيَةٍ مَعَهُ، يَقُولُ رَبُّكَ عَزَّ وَجَلَّ لِلْعَبْدِ: اقْبِضْ، فَيَقُولُ الْعَبْدُ بِيَدِهِ يَا رَبِّ أَنْتَ أَعْلَمُ، فَيَقُولُ بِهَذِهِ الْخُلْدِ، وَبِهَذِهِ النَّعِيمِ.

فضالہ بن عبید اور تمیم داری رضی اللہ عنہما نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: جو شخص رات کو دس آیات پڑھے اس کے لئے ایک قنطار اجر لکھا جاتا ہے اور قنطار دنیا و ما فیہا سے بہتر ہے۔
• جب قیامت کا دن ہو گا تو رب عزوجل فرمائے گا: ایک ایک آیت پڑھتے جاؤ اور ایک ایک درجہ چڑھتے جاؤ یہاں تک کہ سب سے آخری آیت جو اسے یاد ہو گی وہ وہاں تک پہنچ جائے گا، تب رب عزوجل بندے سے فرمائے گا: بس لے لو،
• ⁠تو وہ بندہ اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے کہے گا: اے میرے رب! تو زیادہ جانتا ہے،
• ⁠تو رب فرمائے گا: یہ خلد یعنی ہمیشہ رہنے کی جگہ لے لو اور یہ نعمتیں لے لو۔

[صحیح الترغیب:638]

قاری نعیم الرحمن صافی حفظہ اللہ