مناسب رشتہ آنے پر انکار نہ کریں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( إِذَا خَطَبَ إِلَيْكُمْ مَنْ تَرْضَوْنَ دِينَهُ وَخُلُقَهُ فَزَوِّجُوهُ، إِلَّا تَفْعَلُوا تَكُنْ فِتْنَةٌ فِي الْأَرْضِ وَفَسَادٌ عَرِيضٌ )).
’’جب تمہارے ہاں کوئی ایسا شخص نکاح کا پیغام بھیجے، جس کی دین داری اور اخلاق سے تمہیں اطمینان ہو، تو اس سے شادی کردو، اگر ایسا نہیں کرو گے توزمین میں فتنہ اور فساد عظیم برپا ہوگا‘‘۔
[سنن الترمذی: 1084]