دھاگا اور تعویز پہننا شرک سے ہیں
حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ اپنی بیوی كے پاس آئےتوبخار سے بچاؤ كے لیے اس كے ہاتھ میں دھاگا بندھا ہوادیكھا۔ انہوں نے سختی سے اسے كاٹ دیا۔پھر کہا: عبداللہ كے گھر والے شرك سےبری ہیں، اور کہنے لگے کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ سے جوبات یاد كی ہے وہ یہ ہے كہ جھاڑ پھونک (جو غیر شرعی یا شرکیہ ہو)،تعویذ اورجادوشرك ہیں۔
[الصحيحة:996]