دل کی سختی کو ذکر الہی سے پگھلائیں
امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
إن في القلب قسوة لا يذيبها إلا ذكر الله تعالى، فينبغي للعبد أن يداوي قسوة قلبه بذكر الله تعالى… لأن القلب كلما اشتدت به الغفلة، اشتدت به القسوة، فإذا ذكر الله تعالى ذابت تلك القسوة كما يذوب الرصاص في النار. فما أذيبت قسوة القلوب بمثل ذكر الله عز وجل.
دل میں ایسی سختی پیدا ہو جاتی ہے کہ اسے ذکر الہی کے سوا کوئی چیز نہیں پگھلا سکتی، چنانچہ انسان کو چاہیے کہ دل کی سختی کا علاج اللہ کے ذکر سے کرے، جیسے جیسے دل غافل ہوتا ہے اس کی سختی میں اضافہ ہوتا جاتا ہے، لیکن جب اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو قسوت قلبی زائل ہونا شروع ہو جاتی ہے، جیسا کہ سیسہ آگ میں پگھلتا ہے، دل کی سختی کے علاج کے لیے ذکر الہی سے بڑھ کر مجرب نسخہ کوئی نہیں ہے۔