دلوں کی درستگی اور استقامت کی دعا

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

”ہر دل رحمان کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہے، وہ چاہے اسے سیدھا رکھے، چاہے تو ٹیڑھا ( اور گمراہ ) کر دے “۔اور اللہ کے رسول ﷺ فرمایا کرتے تھے:

یَا مُثَبِّتَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قُلُوْبَنَا عَلٰی دِیْنِکْ

اے دلوں کو ثابت رکھنے والے! ہمارے دلوں کو اپنے دین پر قائم رکھ۔

اور آپ ﷺ نے فرمایا:’’میزان رحمان کے ہاتھ میں ہے، وہ قیامت تک کچھ لوگوں کو بلند کرتا رہے گا اور کچھ لوگوں کو پست کرتا رہے گا“۔

[سنن ابن ماجة:199]