دو ہلکی پھلکی رکعتیں

نبی کریم ﷺ ایک نئی قبر كے پاس سے گزرے تو فرمایا:

رَكْعَتَان خَفِيفَـتَان مِمَّـا تَحْقِـرُون وتَنْـفُلُون يَزِيدُهُما هَذا
في عَمَلِه أَحَبَّ إِلَيْه مِنْ بَقِيةِ دُنْيَاكُم.

”دو ہلكی پھلکی ركعتیں ہیں، جنہیں تم حقیر اور اضافی چیز سمجھتے ہو، اگر یہ شخص دو رکعتوں کا اہتمام کرلیتا تو اب اسے تمہاری بقیہ پوری دنیا سے زیادہ عزیز ہوتیں“۔

[السلسلة الصحيحة:619]