رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’ایسا وقت آنے والا ہے کہ دوسری امتیں تمہارے خلاف ایک دوسرے کو بلائیں گی جیسے کہ کھانے والے اپنے پیالے پر ایک دوسرے کو بلاتے ہیں‘‘۔ تو کہنے والے نے کہا: کیا یہ ہماری ان دنوں قلت اور کمی کی وجہ سے ہو گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا:’’ ( نہیں ) بلکہ تم ان دنوں بہت زیادہ ہو گے ، لیکن جھاگ ہو گے جس طرح کہ سیلاب کا جھاگ ہوتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ تمہارے دشمن کے سینوں سے تمہاری ہیبت نکال دے گا اور تمہارے دلوں میں ’’ وهن ‘‘ ڈال دے گا ۔‘‘ پوچھنے والے نے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! وهن سے کیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا:’’ دنیا کی محبت اور موت کی کراہت‘‘۔
[سنن ابوداود:4297]