دُعا کی قبولیت کی گھڑی

رسول اللہ ﷺ نے جمعے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :

فِيهِ سَاعَةٌ لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ وَهُوَ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ

’’ اس میں ایک گھڑی ہے، اس ( گھڑی ) کی موافقت کرتے ہوئے کوئی مسلمان بندہ نماز پڑھتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے جو کچھ بھی مانگتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے عطا کر دیتا ہے“۔

[صحیح مسلم:1969]

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

هِيَ مَا بَيْنَ أَنْ يَجْلِسَ الْإِمَامُ إِلَى أَنْ تُقْضَى الصَّلَاةُ

(بروز جمعہ قبولیتِ دُعا کی) یہ گھڑی امام کے ( منبر پر ) بیٹھ جانے سے لے کر نماز مکمل ہونے تک کے مابین ہے۔

[سنن ابوداود:1049]