دنیا میں لوگوں سے تعلق

عثمان بن حکیم الاودی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

اصْحَبْ مَنْ هُوَ فَوْقَكَ فِي الدِّينِ وَدُونَكَ فِي الدُّنْيَا.

’’اُس بندے سے تعلق بنائیں جو دین میں آپ سے اوپر ہوں اور دنیا میں آپ سے نیچے ہوں۔‘‘
(الإخوان لابن أبي الدنيا: ٤٥)

دین میں اپنے سے بلند درجہ یعنی علماء اور طلباء سے میل جول رکھیں۔
اور دنیا کے اعتبار سے کم یعنی فقراء ومساکین کے ساتھ اُٹھنا بیٹھنا رکھیں۔
علماء وطلباء سے تعلق آپ کو علم وعمل اور زہد وتقوی پر ابھارے گا اور فقراء کے ساتھ بیٹھنا آپ کے غرور وتکبر کو توڑے گا اور آپ کو اللہ تعالی کی نعمتوں کا احساس اور شکر ادا کرنے کی فکر دلائے گا۔

حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ