ایمان کی مٹھاس کے تین سنہری اوصاف
سیدنا انسؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ بِهِنَّ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ: أَنْ يَكُونَ اللّٰهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا، وَأَنْ يُحِبَّ الْمَرْءَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلّٰهِ، وَأَنْ يَكْرَهَ أَنْ يَعُودَ فِي الْكُفْرِ كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُقْذَفَ فِي النَّارِ.
“تین خصلتیں جس میں ہوں، وہ ایمان کی مٹھاس اور چاشنی پائے گا:
1. اللہ اور اس کا رسول ﷺ اس کے نزدیک سب سے بڑھ کر محبوب ہوں۔
2. وہ کسی شخص سے صرف اللہ کے لیے محبت کرے۔
3. اور وہ کفر میں پلٹنے کو اتنا ہی ناپسند سمجھے جتنا آگ میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتا ہے۔”



