نیک اعمال اور ان پر ملنے والی خوشخبریاں
فجر کی دو سنتیں دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے اس سے بہتر ہیں
“عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِىِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ رَكْعَتَا الْفَجْرِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا”.
عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: فجر کی دو رکعتیں دنیا اور دنیا میں جو کچھ ہے ان سب سے بہتر ہیں۔
[صحیح مسلم:1688]
وضاحت:
• فجر کی دو رکعتوں سے مراد نماز فجر کی دو سنتیں ہیں۔
• نبی ﷺ کے نزدیک یہ نوافل پوری دنیا سے زیادہ محبوب تھے۔
• نبی ﷺ سفر میں بھی ان سنتوں کو لازما ادا کیا کرتے تھے۔
🖋 قاری نعیم الرحمن صافی حفظہ اللہ