فتح کے بعد شکر گزاری کا اہتمام اور نافرمانیوں سے اجتناب
علامہ تقی الدین الهلالی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
جب اللہ کی مدد آ جائے تو یہ زیب نہیں دیتا کہ اس کے بعد فسق و فجور اور نشے میں جاگ کر رات گزاری جائے، بلکہ لشکروں کو چاہیے کے اللہ کی مدد کے مقابلے میں اللہ کا شکر اور اس کی اطاعت بجا لائیں، تواضع بھی اختیار کریں تاکہ اللہ تعالیٰ مزید توفیق سے نوازے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے موقع پر مکہ میں داخل ہوئے تو آپ کا سر اونٹ کی گردن کو چھونے کے قریب تھا ( گویا عاجزی و انکساری کا اظہار تھا)
(جهود العلامة تقي الدين الهلالي في كشف دسائس اليهود: ٣١)