حج کے احکام
حج کا فریضہ ادا کرنے کے لیے بلوغت شرط ہے
“عن عبدالله بن عباس قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم أيما صبي حج ثم بلغ الحنث فعليه أن يحج حجة أخرى”.
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو بچہ حج کرے پھر وہ بلوغت کو پہنچ جائے تو اس پر ضروری ہے کہ وہ دوسرا حج کرے۔
[صحیح الجامع الصغیر:2729]
نابالغ بچے کے حج کا ثواب والدین کو ملنا
“عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِىِّ صلى الله عليه وسلم لَقِىَ رَكْبًا بِالرَّوْحَاءِ فَقَالَ مَنِ الْقَوْمُ قَالُوا الْمُسْلِمُونَ. فَقَالُوا مَنْ أَنْتَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ فَرَفَعَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا فَقَالَتْ أَلِهَذَا حَجٌّ قَالَ نَعَمْ وَلَكِ أَجْرٌ”.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کی روحاء کے مقام پر ایک قافلے سے ملاقات ہوئی تو آپ ﷺ نے پوچھا کہ تم کون سی قوم ہو؟ تو ان لوگوں نے کہا مسلمان ہیں۔ پھر پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا اللہ کا رسول۔ تو ان میں سے ایک عورت نے اپنے بچے کو اٹھا کر عرض کیا کہ کیا اس کا بھی حج ہو جائے گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں اور تمہارے لیے اجر ہے۔
[صحیح مسلم:1336]