2حج کے احکام
عورت کا محرم کے بغیر سفرِ حج کے لیے نہ نکلنا
“عن ابن عباس رضى الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لا تَحُجُّ امرأةٌ إلا ومعها مَحْرَمٌ”.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کوئی عورت محرم کے بغیر حج نہ کرے۔
[السلسلة الصحیحة:3065]
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ وَلَا تُسَافِرَنَّ امْرَأَةٌ إِلَّا وَمَعَهَا مَحْرَمٌ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اكْتُتِبْتُ فِي غَزْوَةِ كَذَا وَكَذَا وَخَرَجَتْ امْرَأَتِي حَاجَّةً قَالَ اذْهَبْ فَحُجَّ مَعَ امْرَأَتِكَ”.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ خلوت اختیار نہ کرے, اور کوئی عورت اس وقت تک ہرگز سفر نہ کرے جب تک اس کے ساتھ کوئی اس کا محرم نہ ہو۔ اتنے میں ایک صحابی کھڑے ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! میں نے فلاں غزوہ میں اپنا نام لکھوا دیا ہے اور ادھر میری بیوی حج کے لئے جا رہی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: تم جاؤ اور اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔
[صحیح البخاری:3006]