حج کے دنوں میں عمرہ کرنا
سوال 4757 :
کیا حج کے دنوں میں عمرہ کیا جا سکتا ہے، ہمارے وزیر اعظم اور آرمی چیف نے ان دنوں عمرہ کیا ہے نو ذوالحج یا عید کے دن، کچھ لوگ اعتراض کر رہے ہیں۔
جواب:
میرے علم کے مطابق عمرہ سال بھر چوبیس گھنٹوں میں کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
سائل :
احناف کا فتویٰ ہے کہ نو ذی الحجہ سے تیرہ ذی الحجہ تک عمرہ کرنا جائز نہیں ہے ، مکروہ تحریمی ہے ، باقی سال بھر میں کبھی بھی عمرہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر شریعت نازل ہوئی ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پانچ ایام میں عمرہ کرنے سے نہیں روکا ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ