ہر حال میں شکر گزار رہنا

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

”سب سے پہلے جن لوگوں کو جنت کی طرف بلایا جائے گا یہ وہ لوگ ہوں گے جو تنگی اور کشادگی دونوں حالتوں میں اللہ کی حمد اور اس کا شکر کرتے رہتے ہیں“۔اُمّ المؤمنین حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں : جب نبی کریم ﷺ کو کوئی خوش کن معاملہ پیش آتا تو اس پر یوں دعا مانگتے:

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي بِنِعْمَتِهِ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ

تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس کی نعمتوں کے صدقے نیکیاں مکمل ہوتی ہیں۔

اور جب کوئی پریشان کن معاملہ پیش آتا تو یوں دعا مانگتے:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَال

ہر حال میں اللہ کا شکر ہے۔

[المستدرک للحاکم:1840-1851]