بسم الله الرحمن الرحيم
نیک اعمال اور ان پر ملنے والی خوشخبریاں
ہر نماز کے بعد آیة الکرسی پڑھنے والے کے لیے عظیم خوشخبری
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَرَأَ آيَةَ الْكُرْسِيِّ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ لَمْ يَحُلْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ دُخُولِ الْجَنَّةِ إِلَّا الْمَوْتُ.
ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جو شخص ہر نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھتا ہے، اس کے اور جنت میں داخل ہونے کے درمیان صرف موت ہی حائل رہ جاتی ہے۔




