ہر قسم کی پریشانی اور کمزوری سے پناہ کی دعا
انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺکو اکثر و بیشتر ان الفاظ سے دعا مانگتے سنتا تھا:
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَالْبُخْلِ، وَضَلَعِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ
اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں فکرو غم سے، عاجزی سے اور کاہلی سے اور بخیلی سے اور قرض کے غلبہ سے اور لوگوں کے قہر و ظلم و زیادتی سے۔




