بسم الله الرحمن الرحيم
حرمت والے مہینے کے احکام
*حرمتوں والے مہینے میں دوسروں کی عزتوں کو پامال کرنے سے بچنا*
((عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا عُرِجَ بِي مَرَرْتُ بِقَوْمٍ لَهُمْ أَظْفَارٌ مِنْ نُحَاسٍ يَخْمُشُونَ وُجُوهَهُمْ وَصُدُورَهُمْ فَقُلْتُ: مَنْ هَؤُلَاءِ يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: هَؤُلَاءِ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ لُحُومَ النَّاسِ وَيَقَعُونَ فِي أَعْرَاضِهِمْ)).
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب مجھے معراج کرائی گئی تو میرا گزر ایسے لوگوں پر سے ہوا، جن کے ناخن تانبے کے تھے اور وہ ان سے اپنے منہ اور سینے نوچ رہے تھے،
• میں نے پوچھا: جبرائیل! یہ کون لوگ ہیں؟
• انہوں نے کہا: یہ وہ ہیں جو لوگوں کا گوشت کھاتے (غیبت کرتے) تھے اور ان کی بے عزتی کرتے تھے۔
[سنن ابی داود:4878] اسنادہ صحیح
*اپنے بھائی کی عزت کی حفاظت کرنے والے کے لیے آگ سے حفاظت*
((عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ مَنْ رَدَّ عَنْ عِرْضِ أَخِيهِ رَدَّ اللَّهُ عَنْ وَجْهِهِ النَّارَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ)).
ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: جو شخص اپنے بھائی کی عزت سے (عیب دار چیز کو) دور کرے گا۔ اللہ قیامت کے دن اس کےچہرے سے آگ دور کر دے گا۔
[مسند أحمد:27543] حسن
قاری نعیم الرحمن صافی حفظہ اللہ