ابن عباس ؓ کی امیر معاویہ ؓ کے متعلق گواہی کہ وہ صاحبِ رسولﷺ ہیں

حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے عشاء کے بعد وتر کی نماز صرف ایک رکعت پڑھی۔ وہیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے مولیٰ بھی موجود تھے، جب وہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے تو (حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی ایک رکعت وتر کا ذکر کیا) اس پر انہوں نے کہا:

دَعْهُ فَإِنَّهُ صَحِبَ رَسُولَ اللہِ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

”کوئی حرج نہیں ہے، انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی صحبت اٹھائی ہے“۔

[صحیح البخاری:3764]