اجازت طلب کرنے کا طریقہ
بنو عامر کے ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے اجازت مانگی آپ اپنے گھر میں تھے اس نے (کہا) داخل ہوجاؤں۔ نبی کریم ﷺ نے (خادم سے) فرمایا: اس کے پاس جاؤ اور اسے اجازت مانگنے کا طریقہ سکھلاؤ۔ اور اس سے کہو کہ اس طرح کہے السلام علیکم کیا میں اندر آجاؤں؟ اس شخص نے یہ بات سن لی اس نے کہا: السلام علیکم کیا میں اندر آجاؤں؟ نبی کریم ﷺ نے اسے اجازت دے دی تو وہ اندر آگیا۔
[السلسلة الصحيحة:212]