علم کی لذت
علم میں ایک ایسی لذت ہے کہ دنیا کی کوئی بھی فانی لذت اس کے برابر نہیں ہو سکتی، جیسا کہ علامہ شاطبی رحمہ اللہ (٧٩٠هـ) فرماتے ہیں:
’’علم میں ایسی لذت ہے کہ کوئی لذت اس کے برابر نہیں، کیونکہ یہ معلوم پر غلبہ پانے اور اسے حاصل کرنے کی ایک قسم ہے، اور غلبہ حاصل کرنے کی محبت انسان کی فطرت میں رکھی گئی ہے اور دل اس کی طرف مائل ہوتے ہیں‘‘۔
[الموافقات: ١/ ٨٦]