مالک بن دینار تابعی رحمہ اللہ (١٢٧هـ) سے مروی ہے کہ وہ یہ دعا کیا کرتے:
“اَللَّهُمَّ أَنْتَ أَصْلَحْتَ الصَّالِحِينَ فَأَصْلِحْنَا حَتَّى نَكُونَ صَالِحِينَ.”
’’اے اللہ! تُو نے ہی نیک لوگوں کی اصلاح کی، ہماری بھی اصلاح کر دے تاکہ ہم بھی نیک بن جائیں۔‘‘



