اسم اعظم سے مانگی گئی دعا

رسول اللہ ﷺ مسجد میں داخل ہوئے جب کہ ایک آدمی اپنی نماز مکمل کر چکا تھا اور تشہد کی حالت میں تھا۔ اس نے کہا:

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ يَا أَللَّهُ بِأَنَّكَ الْوَاحِدُ الْأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ أَنْ تَغْفِرَ لِي ذُنُوبِي إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيْمُ

اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس بنا پر کہ تو واحد ہے۔ یکتا اور بے نیاز ہے، جس نے نہ کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا، اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے، کہ تو میرے گناہ معاف فرما دے۔ بلاشبہ تو ہی بہت زیادہ بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے تین مرتبہ فرمایا:’’ تحقیق اسے معاف کر دیا گیا“۔

[سنن نسائی:1302]