جب فرض نماز کھڑی ہو جائےتو کوئی نفل نماز پڑھنا درست نہیں

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب نماز کے لئے اقامت کہی جائےتو فرض نماز کے سوا کوئی اور نماز نہیں ہوتی“۔

[صحیح مسلم:1646]

رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا جو فجر کی نماز کے بعد دو رکعتیں پڑھ رہا تھا ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ صبح کی نماز دو رکعتیں ہیں ۔‘‘ تو اس شخص نے جواب دیا کہ میں نے پہلی دو سنتیں نہیں پڑھی تھیں ، جو اب پڑھی ہیں ۔ تب رسول اللہ ﷺ خاموش ہو گئے۔

[سنن ابوداود:1267]

رسول اللّٰہ ﷺ نے نماز کے دوران میں ایک آدمی کو فجر سے پہلے کی دو سنتیں پڑھتے دیکھا ، نماز سے فارغ ہو کر رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا :’’ تو نے اپنی دونوں نمازوں میں سے کس کا اعتبار کیا ہے“؟

[سنن ابن ماجة:1152]