جاگتے ہی آل عمران کا آخری رکوع پڑھنا

سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ بیان فرماتے ہیں:

فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ حَتَّى إِذَا انْتَصَفَ اللَّيْلُ، أَوْ قَبْلَهُ بِقَلِيلٍ،أَوْبَعْدَهُ بِقَلِيلٍ، اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ،فَجَلَسَ يَمْسَحُ النَّوْمَ عَنْ وَجْهِهِ بِيَدِهِ،ثُمَّ قَرَأَ الْعَشْرَ الْآيَاتِ الْخَوَاتِمَ مِنْ سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ

رسول اللہﷺ سو گئے اور آدھی رات میں یا اس سے تھوڑی دیر پہلے، یا تھوڑی دیر بعد آپ جاگے اور بیٹھ کر چہرہ پر نیندکے آثار دور کرنے کیلئے ہاتھ پھیرنے لگے اور سورہ آل عمران کی آخری دس آیات پڑھیں۔

[صحیح البخاری:4572]