جنت واجب ہو گئی

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ

میں نبی اکرمﷺ کے ساتھ آیا، آپﷺ نے وہاں ایک آدمی کو

﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ۰ اللَّهُ الصَّمَدُ﴾

‎پڑھتے ہوئے سنا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’واجب ہوگئی‘‘۔ میں نے کہا: کیا چیز واجب ہوگئی؟

آپﷺ نے فرمایا:

الجَنَّةُ “جنت(واجب ہوگئی)”۔

[سنن الترمذی:2897]