جھوٹ بولنے کی مذمت
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:
”تباہی ہے اس کے لیے جو بولتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے تاکہ اس سے لوگوں کو ہنسائے، تباہی ہے اس کے لیے، تباہی ہے اس کے لیے“۔
[سنن ابی داؤد :4990 |حسن]
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:
”میں اس شخص کے لیے جنت کے بیچوں بیچ ایک گھر کا ضامن ہوں جو جھوٹ بولنا چھوڑ دے اگرچہ وہ ہنسی مذاق ہی میں ہو“۔
[سنن ابی داؤد :4800 | حسن]