جھوٹ اور غیبت

’’جسے پسند ہے کہ اُس کا روزہ سلامت رہے، اسے چاہیے کہ جھوٹ اور غیبت سے اجتناب کرے۔‘‘
(الإمام مجاهد رحمه الله ١٠٤هـ | الزهد لهناد : ٢/ ٥٧٢)

’’روزہ دار جب تک غیبت نہیں کرتا، حالتِ عبادت میں ہوتا ہے۔‘‘
(كعب الأحبار رحمه الله | المصنف لعبد الرزاق : ٤/ ٣٠٧)

’’روزہ دار جب تک کہ کسی کی غیبت نہیں کرتا عبادت کی حالت میں ہوتا ہے چاہے اپنے بستر پر سویا ہوا ہو۔‘‘
(أبو العالية رحمه الله | المصنف لابن أبي شيبة : ٢/ ٢٧٢)

’’روزہ (گناہوں اور جہنم) سے ڈھال ہوتا ہے، جب تک کہ روزہ دار غیبت کر کے خود اس میں سوراخ نہیں کر لیتا۔‘‘
(حفصة بنت سيرين رحمها الله | المصنف لعبد الرزاق – ط التأصيل الثانية ٥/‏٤٨)

حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ